خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیئے گئے۔
پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی سمیت دیگر ادارے شہر کے گلی محلوں میں جراثیم کش اسپرے اور دھلائی کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جسے شہریوں نے بھی سراہا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہم شاہراہوں سمیت گلی محلوں میں کلورین ملے پانی سے جراثیم کش اسپرے کا عمل مزید تیز کر دیا۔
ڈبلیو ایس ایس پی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک اسپرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور میں متعلقہ اداروں کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
