نائیجیریامیں سیکیورٹی فورسزنےلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 18 افراد کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق افریقی ملک نائیجیریامیں کوروناوائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پرسیکیورٹی فورسزنے18 افراد کوہلاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ملک کی 36 میں سے 24 ریاستوں میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی 105 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب نائیجیریا میں مسلح حملوں کے دوران 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ہلاٹیو میں نا معلوم افراد نے حملہ کیا، جس میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ نائیجر صوبے میں 6 افراد مارے گئے۔
اوگن ریاست اور دارالحکومت ابوجا کے نواح میں واقع جنوبی تجارتی مرکز لاگوس میں 30 مارچ کو ابتدائی طور پر آخری دن 14 دن لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی تھی اور دوسری ریاستوں شمالی اقتصادی مرکز کانو نے بھی پابندیاں عائد کیں۔
این ایچ آر سی کی جانب سے مذکورہ واقعے پر رائے طلب کرنے پر فون کیا گیا تاہم نائیجریا پولیس فورس اور فوج نے کوئی جواب نہیں دیا۔
این ایچ آر سی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق خلاف ورزی پر 18 افراد کو بلاجواز سزائے موت دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے خصوصی عدالت سے ماورائے عدالت قتل نے بھی نائیجریا کی سیکیورٹی فورسز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ضرورت سےے زیادہ مہلک طاقت کا استعمال کرتے ہیں اور پولیس، فوج نے ان الزامات پر جواب جمع نہیں کروایا۔
نائیجریا میں کورونا کے 442 کیسز کی تصدیق ہوئی اور اموات کی تعداد 13 ہوگئی ،ہلاک ہونے والے مریض پھیپھڑوں اور دیگر عارضہ میں مبتلا تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
