Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کےخدشات،شہباز شریف کا19 روزہ قرنطینہ مکمل

Now Reading:

کورونا کےخدشات،شہباز شریف کا19 روزہ قرنطینہ مکمل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کورونا کے ممکنہ پھیلاو سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرتے ہوئے19 روز کاقرنطینہ مکمل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف 22 مارچ کو لندن سے لاہور پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو رضاکارانہ طور پر اپنی رہائش گاہ قرنطینہ کرلیا تھا جہاں انہوں نے 19 روز مکمل کیے۔

شہباز شریف نے قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اپنے حلقے کے علاقے نتھا سنگھ قصبے کا دورہ کیا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے عوام سے مسائل دریافت کیے اور مقامی عہدے داروں کو مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن اپنے اپنے علاقوں میں راشن اور اشیائے ضروریہ بغیر کسی نمود و نمائش کے تقسیم کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔

Advertisement

اس کے علاوہ شہباز شریف ڈیفنس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائش گاہ بھی گئے اور انہیں ضمانت ملنے پر مبارکباد دی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران قوم، جمہوریت اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر