معروف عالم دین مفتی نعیم نےکہا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کا خطرہ ہے، عوام ریاست کی مانیں، مولانا راغب نعیمی نے بھی عوام سے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت کریں۔
مفتی نعیم اور مولانا راغب نعیمی نےکورونا کی عالمی وباء سے متعلق حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےکہا کہ عوام نماز کی ادائیگی گھر پر ہی کریں۔
مفتی نعیم نے کہا کہ ریاست نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو جمعہ کو بھی لوگ اس کی پابندی کریں، کیونکہ وباء پھیلنے کا خطرہ ہے اور عوام ریاست کی مانیں۔
دوسری جانب مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ حکومت یا کوئی عالم نہیں چاہے گا کہ مساجد بند رہیں، لیکن ہمیں انسانی جان کی حفاظت کرنی ہے، عوام گھروں میں نماز ادا کریں۔
مولانا راغب نعیمی نے کہا کہ علماء کرام نے اپنے طور پر تفصیل سے لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ہے، ہمیں ہر لمحے احتیاط کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
