
ملک میں کورونا وائرس سے آج مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6506 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ہونے والی 124 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جب کہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔
پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
آج بروز جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 206 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
پنجاب میں آج اب کی تفصیلات کے مطابق 201 کیسز اور 6 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ
بدھ کے روز سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 15th April at 8 AM:
Total Tests 16026
Positive Cases 1668 (today 150)
Recovered Cases 560
Deaths 41AdvertisementIn the last 24 hours, 133 people have recovered from corona in Sindh
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 15, 2020
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں آج اب تک کی اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 201 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔
پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد 3217 اور ہلاکتیں 34 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
اسلام آباد سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔
صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔
50 new cases reported in the last 24 hours taking the tally to 912. 4 more deaths were reported taking the tally to 42. 13 more patients have recovered taking the total tally to 191 in the province.
Any discrepancy in numbers from past reports is because of data synchronization. pic.twitter.com/MmXHKIb2ZW— Health Department KP (@HealthKPGovt) April 15, 2020
بلوچستان
بلوچستان میں بدھ کو مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہے۔
صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔
#بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔
مذید 4 مقامی افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
39 رپورٹس موصول ہوئے جن میں سے 4 مثبت اور 35 منفی نتائج سامنے آئےAdvertisementمقامی سطح پر #کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 133ہوگئی#CoronavirusPandemic #CoronaVirusUpdates
— Liaquat Shahwani (@LiaquatShahwani) April 15, 2020
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے 137 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔
دو نئے کیسز استور اور ایک نگر میں سامنے آیا جبکہ گلگت بلتستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 56 رہ گئی ہے۔
گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 178 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔
District wise cases of #COVID19 in Gilgit-Baltistan
Today's recoveries :
2 in Astore
1 in Nagar#FightCorona #CoronaFreeGB #InshaAllah pic.twitter.com/WFgDs3n2t8— Health Department Gilgit-Baltistan (@HealthDeptGB) April 15, 2020
خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News