
معروف سرچ انجن گوگل نےاپنا ڈوڈل دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےلڑنےوالےپبلک ٹرانسپورٹرزکےنام کیاہے۔
گوگل کے ڈوڈل پر’گوگل کے آخری حروف یعنی ای‘ ایک منی بس میں بیٹھاہےاوراس کے لیے محبت بھرے دل کانشان جگمگارہاہے،ڈوڈل کا پیغام ہےتمام پبلک ٹرانسپورٹیشن ورکرزکاشکریہ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گوگل ڈوڈل کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام ترلوگوں کا شکریہ اداکرنےکےلیےایک سیریز کا سلسلہ شروع کررہاہے۔
دوہفتےکےدورانیے پرمختص گوگل ڈوڈل سیریزمیں ڈاکٹرزسےلےکرفرنٹ لائن پرکام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔
اس سیریزکےذریعےسب سے پہلے پبلک ہیلتھ ورکرزاورسائنٹفک کمیونٹی کےمحققین کا شکریہ اداکیاگیا تھا۔
گوگل ڈوڈل پرگزشتہ روزیعنی13 اپریل کوبنیادی اشیاء فراہم کرنےوالےورکرزکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
گوگل کا کہناہےکہ دنیا بھرمیں جیسے جیسے کوویڈ 19 پھیل رہاہےویسےویسے لوگ ایک دوسرےکی مدد کرنےکےلیےایک دوسرےکےقریب آتےجارہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News