لاطینی امریکی ملک ایکواڈورمیں طبی بحران اوربد انتظامی کےباعث میتیں اُٹھانےاورتدفین کےانتظامات نہ ہونےکی وجہ سےلاشیں سڑکوں پرپڑی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارےکےمطابق ایکوا ڈور کے دارالحکومت میں 1 ہزار 937 کوروناوائرس کےمصدقہ مریض ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے تاہم اسپتالوں میں بد انتظامی اورمیتوں کی تدفین کا نظام خراب ہونےکی وجہ سےلاشیں سڑکوں اورگھروں میں موجود ہیں جنہیں کوئی دفنانےوالا نہیں ہے ۔
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کےاہل خانہ کوازخود تدفین کی اجازت نہیں تاہم محکمہ صحت کے حکام لاشیں اُٹھانے میں ناکام نظرآرہےہیں اوردودودن تک تدفین نہیں ہوپارہی ہے۔

ایکواڈورکےصدرلینن مورینو نےحالات بےقابوہونےپرلاشیں اٹھانےاوردفنانےکےلیےایک خصوصی فورس تشکیل دیدی ہے۔
لاطینی امریکہ کے ممالک میں برازیل اور چلی کےبعد ایکواڈر کوروناکے متاثرین کی فہرست میں تیسرے نمبر پرہےتاہم یہاں ہونےوالی اموات کی تعداد ان دونوں ممالک سے بھی زیادہ ہے۔

گوایاکویل کےایک اخبارکی صحافی جیسیکازیمبرانوکاکہناہےکہ’میں اورمیرےشوہرروزمرہ کی خریداری کے لیےباہرگئےاورچوراہے پرایک لاش کو دیکھا۔ ہمیں بتایاگیا کہ صرف چند میٹرکےفاصلے پرسڑک پر ایک اورلاش بھی پڑی ہے۔
جیسیکاکامزید کہنا تھا کہ”یہاں ہم پہلےبےگھرافرادکوادھرادھر سوتے دیکھاکرتےتھے۔اب ہم شہرکےمرکز میں انھیں مرتاہوادیکھ رہےہیں۔’
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
