
قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے متحدہ عرب امارات میں کنٹری منیجر شاہد مغل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ جس کے بعدانھیں قرنظینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ شاہد مغل ایک ہفتہ سے دبئی میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچانے میں مصروف عمل تھے،وہ ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے شاہد مغل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شاہد مغل جیسے افسران پی آئی اے کا سر مایہ افتخار ہیں، مشکل وقت میں پی آئی اے کے ملازمین قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News