وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جلد واپسی کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں اوورسیز وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئےوزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کولانے کیلئے متفقہ طور پرایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیےجس کے بعد اب تک 9 خصوصی پروازوں سے1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی بتایا کہ متعدد ممالک میں ہمارے سفیر ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، وطن واپسی کاعمل مکمل کرنے کیلئے ٹیسٹنگ اورقرنطینہ کی سہولیات کیلیےصوبوں کوآگےبڑھنا ہو گا۔
اجلاس میں شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے، مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد، زائرین، طلباء، قیدی اور دیگر افراد کو واپس لانا مشن ہے۔
شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانےاور مشن کا سمندر پار پاکستانیوں کو خوراک اور دیگر امداد پہنچانا قابل تعریف ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کر کے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
