
کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس میں گھوٹکی میں 96 نئے ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔
سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ گھوٹکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں 58 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 52 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 326 ہوچکی ہے۔
سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1167 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی 340 کورونا کیسزکی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News