
ویسٹ انڈیزکےلیجنڈری فاسٹ بالرمائیکل ہولڈنگ نےدنیاکےچاربہترین فاسٹ بالرزکےناموں کی فہرست بنائی ہے۔
مائیکل ہولڈنگ کی جانب سےچنےگئےدنیا کےچاربہترین فاسٹ بالروں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے میلکم bمارشل، اینڈی رابرٹس،آسٹریلیا کے ڈینس للی اورساؤ تھ افریقاکےاسٹین شامل ہیں۔
لیجنڈری فاسٹ بالرکاکہناہےکہ میلکم مارشل اینڈی رابرٹس اورڈینس للی کےساتھ کھیلنےکاتجربہ ہےجبکہ ڈیل اسٹین کوکھیلتےہوئےدیکھاہےانہیں ٹاپ فورسےباہرنہیں کیا جا سکتا۔
مائیکل ہولڈنگ کےمطابق ڈینس للی کے پاس رفتارکنٹرول اور جارح مزاجی سب کچھ تھا جبکہ میلکم مارشل مخالف بیٹسمین کو بہت جلد سمجھ جاتے تھے۔
مائیکل ہولڈنگ کا مزید کہنا ہے کہ اینڈی رابرٹس سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News