
وفاقی حکومت نےکوویڈ 19یعنی کوروناوائرس کےبارے میں آگاہی کےلیے نئی ایپ متعارف کروادی ۔
تفصیلات کےمطابق حکومت پاکستان کی جانب سے“ریڈ الرٹ”کےنام سے ایک ایپ بنائی ہے جس میں ملک بھر میں کورونا کیسز سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں، اس ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ “ریڈ الرٹ” ایپ کے ذریعے صارفین 300کلومیٹر تک کورونا مریض سے آگارہیں گے۔
3 سو کلو میٹر کے فاصلے پراگر کوئی کوروناسےمتاثرہ افرادموجود نہیں ہوگاتوصارفین کو”آپ محفوظ زون میں ہیں ”کےنام سےایک پیغام موصول ہوگا۔
اس ایپ میں ملک بھرکےصوبوں کاریکارڈ موجود ہے،احتیاطی تدابیرکےحوالےسےوڈیوزاوردیگر معلومات بھی فراہم کی گئیں ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سےکوروناسےمتعلق آگاہی کےلئے ایپ متعارف کروائی جاچکی ہیں۔
ملک بھرمیں کوروناسے متاثرہ افرادکےمزید 324 نئے کیسزسامنےآئےہیں جس کےبعد متاثرہ افرادکی تعداد 9 ہزار216تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مرنےوالوں کی تعداد197 ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News