Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور سیکٹرکا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

Now Reading:

پاور سیکٹرکا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف،چینی اور آٹا اسکینڈل کے بعد پاور سیکٹراسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر پر ملکی تاریخ کی پہلی 278 صفحات پر مشتمل رپورٹ 9 رکنی کمیٹی نے تیار کی ہے جس نے پاور پلانٹس کے ساتھ کیے جانے والوں معاہدوں کو غیر منصفانہ قرار دے دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیرف، فیول کھپت میں خورد برد، ڈالرز میں گارنٹڈ منافع خزانے کو نقصان پہنچانے کی وجہ قراردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے  100 ارب روپے ریکوری کرنے کی بھی سفارش کردی،کمیٹی نے آئی پی پیز مالکان کیساتھ ’ٹیک اور پے‘کی بنیاد پر کپیسیٹی پیمنٹ کا فارمولا ختم کرنیکی بھی سفارش کردی۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق صرف کول پاورپلانٹس کی لاگت 30ارب روپے اضافی ظاہر کی گئی۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق 15فیصدمنافع حاصل کرنے کے برعکس پاور پلانٹس سالانہ 50 تا 70 فیصد منافع کمانے میں ملوث پایا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 1994 کے بعد آئی پی پیز کے مالکان نے 350 ارب روپے غیر منصفانہ طور پر وصول کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر