ملتان ،نشتر اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے طبی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرا میڈکس میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ جن افراد کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان تمام لوگوں نے آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔
واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے شہید بھی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
