
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈاؤن ہوتا تو بہت فائدہ ہوتا، لاک ڈاؤن سے متعلق وفاقی حکومت متضاد بیانات دیتی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں،عوام کو نجی شعبے نے ڈھائی لاکھ جبکہ حکومت نے 60 ہزار راشن کے بیگ دیئے ہیں، بھوک مٹانے کے لیے معاشرہ کام کر سکتا ہے لیکن کورونا مریض کا کوئی علاج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے متضاد بیانات سے عوام میں پریشانی تو بڑھے گی، متاثرین کو راشن پہنچا کر ریلیف دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 63 ہو گئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 4 ہزار 339 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے باعث سندھ میں ہلاکتیں 20جبکہ مریضوں کی کل تعداد 1 ہزار 36 تک جا پہنچی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News