وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی برائےاطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان عہدےسےہٹائےجانےکےبعدردعمل سامنےآگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹوئٹ کرتےہوئےفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کاشکریہ۔انہوں نےمجھ پراعتمادکیا۔
وزیراعظم @ImranKhanPTI کا شکریہ۔انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ PM کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ 1 سال کے عرصے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فرائض سر انجام دینے کی کوشش کی۔ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
وزارت سے ہٹائےجانےکےحوالےسےمیڈیاپرچلنےوالی من گھڑت خبروں میں لگائےگئےبےبنیادالزامات کی سختی سےتردیدکرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔جوPMکی قیادت میں جاری رکھاجائےگا۔@shiblifarazاور @AsimSBajwaکودلی مبارکباداور
نیک تمنائیں— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 27, 2020
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیاپرچلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیادالزامات کی سختی سے تردیدکرتی ہوں۔سیاسی کارکن کی حیثیت سےمیرانصب العین ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح ہے۔جووزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رکھاجائےگا۔
واضح رہےکہ وزیراعظم کی سابق مشیربرائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوعہدےسےہٹادیاگیاہے۔ فردوس عاشق کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کووزیراعظم کامعاونِ خصوصی برائےاطلاعت تعینات کردیاگیاہےجبکہ سینینٹ میں قائداعوان سینیٹرشبلی فرازکووفاقی وزیراطلاعات کاعہدہ دیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
