پاکستان شوبز کی مایہ ناز اداکارہ صنم سعید نے تھائی لینڈمیں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید کا کہناہے کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے میں ہر ممکن کوشش کی، وہ تمام لوگ جو دوسری ممالک میں پھنسے ہوئے ہے وہ صبراور ہمت سے کام لیں کیونکہ ان کی مدد ہونے والی ہے۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو کورونا سے بچنے کیلئے حکومتی اقدامات کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، لاپرواہی دوسروں کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتی ہے، خود غرض نہ بنیں۔
A message
– the Govt needs us to do our part and follow instructions strictly.
– Deviant behavior causes the next batch trouble. Don't be selfish.
– @ndmapk@PTIofficial please ensure that appointmented officials provide better, accurate information instead of giving false hopes.Advertisement— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) April 16, 2020
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے طور پر بھرپور اور بہتر اقدامات کررہی ہے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو تک صحیح معلومات کی رسائی دی جائےاور اس سلسلے پاکستانی ایمبیسیز اپنا کردار ادا کریں۔
Over all
– We understand the Govt is doing their best to manage the sitaution. But..
– Stranded travelers need be better informed of what to expect.
– Embassy must clearly state stay options and costs.
– People need to be mentally, physically and financially prepared.— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) April 16, 2020
خیال رہے کہ کورونا سے بچاو اور اس کی روک تھام کیلئے پروازیں معطل ہونے کے باعث بنکاک میں صنم سعید اور ان کے ساتھ اداکار محب مرزا، شمعون عباسی اور سارہ لورین بھی پھنسے ہوئے تھے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
