
کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم20 دن بعد آج پاکستان سے روانہ ہو جائے گی۔
کورونا وائرس کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اقوام عالم میں پاک چین دوستی مثالی ہے، چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر چین پاکستان کے شانہ بشانہ رہا ہے۔
چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور سرکاری اہلکاروں اور شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔
چینی وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا اور انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ، انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا۔
چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات بھی فراہم کیں۔
چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے
چین نے مشکل ترین وقت میں 36 ونٹیلیٹرز، 180 تھرمومیٹر،100 تھرمل سکینرز دیے۔ 24 ہزار 900 دستانے، 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں بھی چینی امداد کا حصہ تھیں۔
چین نے خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی جس میں 5 ونٹیلیٹرز، 2 لاکھ ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک شامل تھے۔ چین نے گلگت بلتستان کیلئے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دئیے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ادارۂ صحت میں چینی ماہرین کے ساتھ اختتامی سیشن ہوا، جس میں انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ کے لیے انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا،چینی وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News