Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار زاہد احمد کو ناک کی سرجری مہنگی پڑ گئی

Now Reading:

اداکار زاہد احمد کو ناک کی سرجری مہنگی پڑ گئی
زاہد احمد

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار زاہد احمد مداحوں کوخبردار کردیا، انہوں نے حال ہی میں اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کے خوفناک تجربے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈرامہ سیریل الودع سے مقبول ہونے والے اداکار زاہد احمد کو ان کی بھاری آواز اور  پرکشش شخصیت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

زاہد احمد کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ڈراموں میں اداکاری کرنےکے ساتھ ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کا خوفناک تجربہ شیئر کیا ہے۔

زاہد احمد نے بتایا کہ میں آج تمام لوگوں کو ایک چیز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ بے وقوفی، نا شکری، نفس کی پیروی اور یہ گناہ کیسے کر بیٹھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا انسان کی نفس اس سے بے شمار غلط کام کروا دیتی ہے اور میں نے ایک بہت ناشکری کردی، مجھے اپنی ناک کی شکل ٹھیک نہیں لگتی تھی اور مجھے یہ نقص لگتا تھا۔

اداکار نے بتایاکہ انہوں نے ناک کی پلاسٹک سرجری رائینو پلاسٹی کرانے کے بارے میں سوچا جو کہ دنیا میں ہزاروں لوگ کرواتے ہیں۔

زاہد احمد نے کہا کہ اس سرجری کے بعد ناک کو صحیح شکل اختیار کرنے میں 6 ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہےاور یہ 6 ماہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں کیونکہ اس میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جو میں نہیں کر سکا یا اللہ کو شاید یہ میرا فیصلہ نہیں پسند آیا، اس کے بعد مجھے بے تحاشہ لوگوں نے کہا کہ آپ نے اپنی ناک کے ساتھ کیا کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں یہ سرجری کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا، 6 مہینے میں جو بگاڑ سامنے آیا اسے ٹھیک کرنے کے لیے مجھے سال کا انتظار کرنے کے بعد ایک اور سیشن کرانا پڑا اور اب جاکے یہ کچھ بہتر ہوئی ہے۔

اداکار زاہد احمد نے لوگوں سے گزارش کی کہ خدارا میرے اس دردناک تجربے سے کچھ سیکھیں، ایسا کچھ کرانے سے پہلے ایک لاکھ مرتبہ سوچیں کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر