
دنیابھرمیں آج ارتھ ڈے یعنی “عالمی یوم زمین” منایاجارہاہے ۔
اسی سلسلےمیں سرچ انجن گوگل نےارتھ ڈےکی مناسبت سے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگرکرتاخصوصی گیم ڈوڈل جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اس بارگوگل نےپچاسویں ارتھ ڈے کےموقع پرویڈیو گیم ڈوڈل پیش کیاہے،خصوصی انٹرایکٹوڈوڈل کےذریعے زمین کی ایک چھوٹی اورانتہائی اہم حیاتیات ’مکھیوں ‘کو پیش کیاگیا ہے۔
گوگل کاآج کا ڈوڈل آرٹ انجینئرنگ جو ڈوڈلرز جیکب ہاؤ کرافٹ اوراسٹیفنی گونے تخلیق کیاہے۔
اس منفردڈوڈل میں تخلیق کاروں نے صارفین کےلیےایک دلچسپ تفریح کا سامان رکھاہے،شہد کی مکھیوں کےاس گیم میں صارفین مکھی کی پھول سے پھول تک رہنمائی کریں گے۔
ڈوڈل کے تخلیق کاروں کاکہناہےکہ ’ڈوڈل کا گیم کھیلنے والا کھلاڑی پولینیشن کاعمل جاری رکھتاہے،جب تک صارفین چاہیں، گیم جاری رکھ سکتےہیں اورہزاروں پھولوں، درختوں کامناظرہ کرسکتے ہیں۔‘
دنیابھرمیں گزشتہ 50 سال سے 22 اپریل کوزمین کےتحفظ اوراس سےمحبت کاشعوراجاگرکرنےکےلیےعالمی یوم ارض یعنی زمین کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔
ارتھ ڈے سب سے پہلے22 اپریل 1970کومنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News