
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے میں دس ہزار بستروں پر مشتمل آئسولیشن مراکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری انویسٹمنٹ، ایڈیشنل سیکریٹری صحت اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں آئیسولیشن مراکز اور کرٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) بمعہ وینٹیلیٹرز بنانے کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بتایا گیا کہ 185 سی سی یو جن میں وینٹیلیرز کی سہولت ہے کورونا کے مریضوں کیلئے بنائے گئے ہیں، ان میں ڈاٶ اسپتال اوجھا میں 10، انڈس اسپتال کراچی میں 11، ایس آئی یو ٹی میں 10، سول اسپتال کراچی میں 12 شامل ہیں۔
ایل یو ایچ حیدرآباد اور جامشورو میں28، پی ایم یو شہید بینظیرآباد میں 14، کے ایم سی خیرپور میں 10، غلام محمد میڈیکل کالج سکھر میں 6، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں 14، اے کیو ایس جے گمبٹ میں 20، سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون میں 4، ڈی ایچ کیو کوٹڑی میں 5، جناح اسپتال کراچی میں 12، لیاری جنرل اسپتال میں 3، انڈس اسپتال بدین میں 5، ڈی ایچ کیو ٹھٹھہ میں 3، ڈی ایچ کیو سجاول میں ٹراما سینٹر کراچی میں 14، جے آئی ایم ایس جیکب آباد میں 2 کا بندوبست کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے ہر اسپتال میں سی سی یو چاہئیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں سہولت موجود ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے صوبے میں دس ہزار بستروں کے آئیسولیشن مراکز بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہمیں تیاری مکمل کرنی ہوگی۔
مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں کراچی ایکسپو کی طرز پر 300 بستروں کا آئسولیشن فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ اجلاس میں ٹنڈو محمدخان میں ایک نئے تعمیر کیے گئے اسکول میں 50 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ٹنڈو الہ یار اسپتال کی عمارت میں بھی فیلڈ آئیسولیشن اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئیسولیشن فیلڈ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز، تعلقہ ہیڈکواٹرز اور چھوٹے چھوٹے شہروں میں اسپرے کرانے کیلئے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News