Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر سے نکلنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا

Now Reading:

گھر سے نکلنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا

کراچی میں اب گھر سے باہر نکلنے والوں کیلئےمنہ پر ماسک پہننالازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گھر سے باہر نکلنے کے لیے شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کا کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

کراچی سمیت سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کا آج 27 واں روز ہے۔

کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار کراچی میں تندور اور بیکریاں صبح 8 بجے کھول دی گئیں۔

شام 5 بجے تک شہر بھر میں موجود ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری کی بھی اجازت مل گئی۔

Advertisement

شہر میں ہوٹلز، دودھ، سبزی اور کریانے کی دکانیں بھی کھل گئیں، دودھ کی دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہنے کی اجازت ہے۔

تندور صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جائیں گے، جبکہ ریستورانوں کو ہوم ڈیلیوری کے لیے صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھولا جاسکے گا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں تمام کاروباری، تجارتی مراکز اور فیکٹریوں میں جراثیم کش دواؤں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مالکان ماسک، سینی ٹائزرز، صابن فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

کراچی شہر میں مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

کاروباری حضرات کے لیے محدود پیمانے پر کاروبار کھولنے کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، اس ضمن میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تاجروں کی مشاورت آج ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
بےبنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے ، اعظم نذیر تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر