Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب اتحاد کایمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزیدایک ماہ کی توسیع کااعلان

Now Reading:

عرب اتحاد کایمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزیدایک ماہ کی توسیع کااعلان
عرب اتحاد

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کےلیےقائم کردہ عرب اتحادنےماہ صیام کی آمداورکوروناوائرس کی وجہ سےیمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزیدایک ماہ کی توسیع کااعلان کیاہے۔

عرب میڈیاکےمطابق عرب اتحادکےترجمان کرنل ترکی المالکی نےپریس کانفرنس  کےدوران اعلان کرتےہوئےکہاکہ کورونا کی وجہ سےپیداہونےوالےبحرانی حالات اورماہ صیام کے تناظرمیں عرب اتحادنے 30 شعبان 23 اپریل بہ روزجمعرات سے یمن میں مزید ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

کرنل المالکی نےبتایاکہ یمن میں آئینی حکومت کےدفاع کےلیےکام کرنےوالےعرب اتحاد کو یمن کی موجودہ نازک صورت حال کا احساس ہے۔

 ان کامزید کہناتھاکہ عرب اتحادیمن میں جنگ بندی کومتحارب فریقین کےدرمیان مستقل جنگ بندی کےلیےایک بہترین موقع خیال کرتاہے۔ جنگ بندی کےاعلان سےیمن میں جاری تنازع کے سیاسی حل کاایک اورموقع ملاہےاوریمن کےحوثی باغیوں کواس موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

ترجمان نے جنگ بندی کے باوجودحوثیوں کی طرف سےحملوں پرتشویش کااظہارکرتےہوئےکہاکہ جنگ بندی کےدوہفتوں کے دوران حوثیوں کی طرف سےاس کی 1096 بارخلاف ورزی کی گئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر