
امریکااورکینیڈاکی مسلم تنظیموں نے 24اپریل کوپہلےروزےکااعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق فقہ کونسل برائےشمالی امریکاکےمطابق امریکااورکینیڈامیں فلکیاتی تخمینے کےتحت 24 اپریل کورمضان المبارک کاآغازہوگا۔
فقہ کونسل کاکہناہےکہ 23 اپریل کونمازتراویح اداکی جائےگی۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی پرعمل کرنےوالی مساجد اورتنظیمیں چاند نظرآنےکی شہادتوں کےبعدآغازرمضان کااعلان کریں گی۔
واضح رہے کہ رواں برس کوروناوائرس کےباعث مسلم تنظیموں کی جانب سےمسلمانوں سےمساجد کےبجائے گھروں میں عبادت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جرمنی نے4 مئی سےتمام مساجدکھولنےکااعلان کردیاہےجس کےبعدجرمنی کےمسلمان باجماعت نمازاورتراویح مساجدمیں اداکریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 23 اپریل کو اجلاس ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News