Synopsis
سندھ حکومت کا کورونا کیخلاف جنگ میں بڑا اقدام

سندھ حکومت کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کراچی کو کووڈ 19 ٹریٹمنٹ سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کے احکامات پر ڈاکٹررتھ فاو سول اسپتال کراچی کو بھی کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لئے کووڈ 19 ٹریٹمنٹ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 1 اور 2، سرجیکل وارڈ نمبر 1 اور 2، اور او ٹی کومپلیکس کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کردیا گیا ہے۔
سول ہسپتال کے عمارت کی تیسری منزل پر ریکوری ایریا اور او ٹیز بھی 40 بستروں پر مشتمل آئی سی یو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News