
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور کورونا سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوروناوائرس کے پیش نظرلاک ڈاون سے متعلق علمائے کرام اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارٹی کے صوبائی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکام وزیراعظم کوکورونا کی حالیہ صورتحال اور اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News