
پاکستان کے سرحدی شہر تفتان کے کورنٹائن سینٹر میں موجود ایران سے آنے والے مزید 113 افراد کو آج انکے صوبوں کیلئے روانہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ان افراد نے تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹرز میں 14 دن سے زائد کورنٹائین پیریڈ مکمل کیا اور وہاں تعینات میڈیکل ٹیموں نے انکا مکمل میڈیکل چیک اپ اور اسکرینگ کے بعد انکو متعلقہ صوبوں کو روانگی کا فیصلہ کیا۔
زائرین میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے 90 افراد شامل ہیں جنہیں آج 3 بسوں کے کانوائے میں لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے روانہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News