شہر قائدکےمختلف علاقوں میں رمضان المبارک کےپہلےہی روزافطاری کےوقت بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ دیکھنےمیں آئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےمختلف علاقوں میں عصرکےبعدسےگیس بالکل غائب ہوگئی جس کی وجہ سےافطاری بنانےمیں مشکلات کا سامنارہاجبکہ اسی دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہوئی جس کی وجہ سے عوام اندھیرےمیں ہی افطارکرنےپرمجبور رہے۔
متاثرہ علاقوں میں گلبرگ بلاک 12 سمیت فیڈرل بی ایریاکےمختلف بلاکس،ملیر،لانڈھی،کورنگی، صدر،اورنگی، لیاقت آبادسمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔
واضح رہےکہ کراچی میں کوروناکےباعث ہونےوالےلاک ڈاؤن کےبعدسےشہرمیں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی تھی البتہ آج اہم موقع پراچانک ایسی صورت حال پیداہوگئی جس کی وجہ سےلوگ پریشانی کاشکارہوگئے۔
دوسری جانب کےالیکٹرک یاسوئی سدرن گیس کی جانب سےلوڈ شیڈنگ پرتاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
