Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرسکون نیند لیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں

Now Reading:

پرسکون نیند لیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں

امریکی محکمہ صحت کے ماہرین نے کہاہے کہ پرسکون نیند لے کر کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے ماہرین کے مطابق پرسکون نیند ہمارے مدافعتی نظام کے لیے ضروری ہے اور مضبوط مدافعتی نظام کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے ضروری ہے، پرسکون نیند ہمیں کورونا وائرس سے لڑںے کی طاقت دے سکتی ہے۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مدافعتی نظام ہمارے جسم کا دفاعی سسٹم ہے جو حفاظت کی کئی تہیں فراہم کرتا ہے، اس کی پہلی تہہ ہماری جلد ہے جو انتہائی مضبوطی سے بنے ہوئے خلیوں سے بنی ہے اور وائرس اور بیکٹیریا کو جسم میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک تہہ پھیپھڑوں کے اندر ہے جو باریک بالوں کی شکل میں ہوتی ہے اور پھیپھڑوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے وائرس اور بیکٹیریا کو باہر دھکیل کر سانس کے اوپری راستے کی طرف پھینکتی ہے جہاں سے یہ وائرس اور بیکٹیریا معدے میں چلے جاتے ہیں اور وہاں معدے کے کئی قسم کے تیزاب ان کا خاتمہ کردیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے یہ تمام تہیں پرسکون نیند سے بہت مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے، چنانچہ وبا کے ان دنوں میں پرسکون نیند لینا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر