
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں احتیاط نہ ہوئی تو بند کردیں گے تاہم 21 رمضان سے مارکیٹیں بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہناہے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں جو چاہیں کریں کچھ نہیں ہوگا، سندھ حکومت ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، یہ دکانداروں کی ذمہ داری ہے کہ لوگ ماسک پہن رہے ہیں یا نہیں اور فاصلہ رکھ رہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تاجروں سے ایس او پی طے ہوئے تھےجس کے مطابق بغیرماسک والوں کو دکان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تاجروں کو آگاہ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے بھی حکومتی ایکشن کو تسلیم کیا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News