دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔
ارطغرل غازی اور اس کے تما م کردارپاکستان میں اس قدر مقبول ہوچکے ہیں کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھا کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔
عام پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ نامور شخصیات بھی اس ڈرامے کے مداح ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B_7t85nj7XS/
تفصیلات کے مطابق ترکش ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” میں ” حلیمہ سلطان” کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء(حلیمہ سلطان) کے پاکستانی مداح نے ایک پوسٹ کے ذریعے انکے کام کی خوب تعریف کی جس پر اسرا نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسراء(حلیمہ سلطان) کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں،اس ڈرامہ سیریز نے پاکستان میں مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔
اسراء(حلیمہ سلطان) نے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

اسراء(حلیمہ سلطان) نے مزید لکھا کہ وہ پُرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔
اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنا بے حد خیال رکھیے اور خوش ، پُرامن اور صحت مند رہیے ۔
https://www.instagram.com/p/B-ZtsDEDzhQ/
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ’دیرلیش ارطغرل‘ کو اُردو زبان میں ڈب کرکے ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جوکہ اب ہر پاکستانی کا پسندیدہ ڈرامہ بھی بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
