
سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی اورایس او پی پرعمل نہ کرنے پر 10 لاکھ روپےجرمانہ دینا پڑے گا۔
، گورنرسندھ عمران اسماعیل نےوبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی، ترمیمی آرڈیننس کےتحت جرمانےکی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپےکردی گئی ہے۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا، سندھ کابینہ نے 27 اپریل کووبائی امراض آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔
آرڈیننس کےمتن کےمطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں پرعمل نہ کرنےاوروبائی مرض پھیلانےکاسبب بننےپربھی جرمانےکااطلاق ہوگا۔
متن کےمطابق وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پر بھی اسی آرڈیننس کےتحت کارروائی ہوگی۔
آرڈیننس کے متن میں یہ بھی کہاگیاہےکہ متعلقہ افسرجرمانہ عائد کرنےکی ٹھوس وجوہات تحریرکرنےکا پابند ہوگا، جبکہ باربار خلاف ورزی پرالگ الگ جرمانہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 3 ہزار روپے تھا۔ وبائی امراض ایکٹ کےتحت ہی سندھ بھرمیں لاک ڈاؤن اور پابندیاں عائد ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News