 
                                                                              نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف کو رونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈائون نے زندگی مفلوج کر دی ہے وہی دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈائون میں احتیاطی تدابیر اورسماجی دوری کے ساتھ نرمی بھی کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے ساتھی کلارک گیفورڈ کو کیفے میں سماجی دوری کے قواعد کے تحت مزید گنجائش نہ ہونے پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

وزیراعظم وہاں سے لوٹنے کے لیے روانہ ہونے ہی لگیں تو کیفے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی جگہ فارغ کردی،جس کے بعد ایک ویٹر بھاگتے ہوئے ان کے پیچھے آیا اور اطلاع دی کہ جگہ خالی ہوچکی ہے اور وہ وہاں آ سکتی ہیں۔
اس واقعے کا الزام وزیراعظم کے ہمراہ جانے والے ساتھی کلارک نے اپنےذمے لیتے ہوئے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں پہلے سے کہیں جگہ بُک نہ کروا سکا۔
I have to take responsibility for this, I didn't get organized and book anywhere. Was very nice of them to chase us down st when a spot freed up. A+ service.
— Clarke Gayford (@NZClarke) May 16, 2020
سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ بھی باقی شہریوں کی طرح انتظار کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 