
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس کے مطابق سانگھڑ،بدین اور پسنی کی پٹی میں آج شوال کا چاند نظر آئیگا، ان علاقوں میں چاند کی عمر تقریباً20گھنٹے ہوگی۔
وفاقی وزیر نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان اور عید کے چاند پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیا ہے، سائنس کے مطابق کل رات شوال کے چاند کا ارتقاء ہوچکا ہے۔
فواد چوہدری نےکہا کہ ریاست فرقہ واریت اورگروہی اختلافات سےبالاتر ہوتی ہے، مذہبی تہواروں کو تنازع کی بجائے یکجہتی کا باعث ہونا چاہیے، پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کے قوانین پر عمل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں علم حاصل کرنے کی جستجو کی تلقین کرتا ہے،اسلامی تعلیمات اور قرآن مجید تمام علوم کا ماخذ ہے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کیلئے ایپ بھی متعارف کرائی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹیم میں سائنسدان اور ماہرین بھی شامل ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہناتھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنی سفارشات وزیراعظم آفس بھجوادی ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News