
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول فنکار حنا الطاف اور آغا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکاروں نے جمعتہ الوداع کے دن سادگی سے نکاح کرلیا۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکاروں نے اپنی شادی کی خبرکی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر دیں۔
اداکار آغا علی نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصویں پوس آغا علی اور کیں تو مداحوں کی جانب سے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔
اپنی پوسٹ میں اداکار آغا علی نے بتایا کہ وہ اور حنا الطاف بہت عرصہ سے دوست ہیں اور ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتے ہیں۔انہون نے کہا کہ ’ ہم نے 22 مئی جمعتہ الوداع کے دن نکاح کیا ہے اور ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔
https://www.instagram.com/p/CAhFGyRDIPJ/?utm_source=ig_embed
دوسری جانب اداکارہ حنا الطاف بھی اس بڑی خوشی کے موقع پر پیچھے نہ ہٹیں اور انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے نکاح کی خبر سنادی۔
Advertisement
خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی کا آغاز ڈرامہ سیریل ’دل گمشدہ‘ کے دوران ہوا، حنا اور آغا علی کی ایک دوسرے سے پسندیدگی کے حوالے سے خبریں بھی سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News