
وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
صوبائی وزیرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی، تاہم اس کے باوجود ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کرلیا ہے، صحتیاب ہو رہا ہوں، دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
خیال رہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے سیاستدانوں میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،گورنر سندھ عمران اسماعیل،وزیرتعلیم سندھ سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، ممبر کے پی اسمبلی عبدالسلام آفریدی، وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش ، ممبر سندھ اسمبلی سید عبدالرشید اور ممبر سندھ اسمبلی منگلا شرما شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک ساڑھے 35 ہزار سے زائد افراد متاثر جب کہ 775 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News