Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارکھان میں فصلوں پر ٹڈی دل کاحملہ

Now Reading:

بارکھان میں فصلوں پر ٹڈی دل کاحملہ

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فصلوں کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹڈی دل کے فصلوں پرحملے میں کپاس کی فصل تباہ ہوگئی جبکہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کےبعد صوبائی محکمہ زراعت نے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا کام شروع کردیا ہے

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے فصلوں پر حملے کے نتیجےمیں کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل تباہ ہوئی۔

نواب شاہ کی تحصیل دوڑ کی یونین کونسل اباوڑی ساوڑی، سھیلو اور سومر جمالی میں ٹڈی دَل نے حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹڈی دَل کے فصلوں پر حملےسے بچاو کیلئے حکومت اقدامات کرےاوراس  کے خاتمہ کے لیے اسپرے کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام اور رواں سال کے شروع میں بھی ٹڈی دل نے ملک کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

ملک میں ٹڈی دل کے حملے سے بچاو کیلئےحکومت پاکستان کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکی نے اپنی خدمات  پاکستان کو فراہم کی ہیں۔

پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے اسپرے والا خصوصی جہاز ترکی سے پاکستان پہنچا، اس کیلئے پاک فضائیہ کا سی ون تھرٹی طیارہ خصوصی جہاز پائپربریو لینے کے لیے ترک شہر ادانا گیا تھا۔

خصوصی جہاز چار افرادکئ عملے پر مشتمل ہے اور پاکستان آیاہے اور یہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں خصوصا ’سندھ اور پنجاب کے اضلاع‘ میں اسپرےکیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر