Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں آج سے محدود پیمانے پرفلائٹ آپریشن شروع

Now Reading:

ملک میں آج سے محدود پیمانے پرفلائٹ آپریشن شروع

ملک بھرمیں آج سےمحدود پیمانے پر فلائٹ آپریشن شروع کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن اور نجی ائیرلائنز آج سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کررہی ہیں  اور ابتدائی مرحلے میں آج سےلاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں فلائٹ آپریشن بحال ہوگا۔

پرواز کی روانگی سے قبل طیارے میں اسپرے کے بعد سول ایوی ایشن سے سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہے،ملک بھر کے 5 مخصوص ائیرپورٹس پر اندرون ملک روانگی اور آمد پرڈس انفیکٹنٹ اسپرے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ اسٹاف اور مسافرپارکنگ ایریاز سےآگے نہیں جاسکیں گے اور  ہر قسم کا پروٹوکول ختم کردیا گیا ہے جب کہ عملے کے لیے حفاظتی لباس، این 95 ماسک اور سرجیکل گلوزکا استعمال لازمی ہوگا، اس کے علاوہ مسافروں کو جہازمیں کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سےانٹرنیشنل فلائٹس کی معطلی میں 30 مئی تک توسیع کردی ہے تاہم بیرون ملک 7 ہزار پاکستانیوں کو عید سے پہلے واپس لانے کا اعلان کیا گیاہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق عید سے پہلےامریکا سے 12 فلائٹس مسافروں کو وطن لائیں گی جب کہ ووہان اور چین میں پھنسے طالبعلموں کو لینے پرواز 18 مئی کو روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سے ملاقات کی اور کہا کہ حکومت ان طلبا کی وطن واپسی کےلیے رعایتی ائیرٹکٹس کی سہولت فراہم کرے گی اور 18 مئی کو چین سے 300 طلبا وطن واپس پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر