
کراچی کی سینٹرل جیل میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافہ ہوگیا، جیل کے283 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگن نے کہا کہ سینٹرل جیل کے تمام قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھرکی جیلوں میں قیدیوں کےکورونا وائرس کے ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سینٹرل جیل میں اب تک 850 قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات سینٹرل جیل کا کہناہے کہ سینٹرل جیل کے 283 قیدیوں اور 11 اسٹاف ممبر کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نصرت منگن نے بتایا کہ جیل اسٹاف کے عملے کو گھروں پرقرنطینہ کیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ قیدیوں کے لیے جیل میں ہی الگ بیرکس بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روزانہ 4 سے 5 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، جیل میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے جیل ایس او پیز کو چیک کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر قیدیوں کے سامان یا عملے سے کورونا وائرس جیل میں پھیلا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News