معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گندم اور یوریا کی سپلائی لیے پہلا کارگو جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیاہے۔
معاون خصوصی کے مطابق کارگو شپ افغان ٹرانزٹ تجارت کے لئے گندم اور یوریا لیکر اس ہفتے گوادر پہنچایا گیا۔
معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کارگو جہاز کی گوادر بندرگاہ آمد سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔
ان کا کہناتھا کہ کارگو جہاز کا گوادر پہنچنا مقامی معیشت سے متعلق خواب شرمندہ تعبیر ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
