
قصور میں ٹرین کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس پتوکی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو اسٹیشن سے ملحقہ پھاٹک کا گیٹ کھلا ہونے کے باعث ایک کار ٹرین کی زد میں آگئی۔
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو اہلکاروں جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اورزخمی خواتین کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں دونوں زخمی خواتین میں سے ایک نے اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
د وسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا چھوڑنے کی مجرمانہ غفلت کے ذمے دار وں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News