
افغانستان کے صوبےخوست کےپوليس چيف بريگيڈيئرجنرل سيداحمد ببازی دواہلکاروں سمیت بم دھماکےميں ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبررساں ادارےکےمطابق افغانستان کےصوبےخوست میں سڑک کنارےنصب بم اس وقت زورداردھماکےسےپھٹ گیاجب صوبےکےپولیس چیف کی گاڑی گزررہی تھی۔ دھماکےمیں بريگيڈيئرجنرل سيداحمد ببازی شدید زخمی ہوگئے جبکہ دواہلکارموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
صوبےخوست کےگورنرکےترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ خوست پولیس چیف بريگيڈيئرجنرل سيداحمدببازی کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑگئے۔
دوسری جانب خوست کےمقامی طالبان قیادت نےپولیس چیف پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتےہوئےکہاکہ ساتھی جنگجوؤں کی ہلاکت کابدلہ لیاگیاہے۔
طالبان رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگرہم پرکارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ایسے حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ چندروزقبل بھی افغان طالبان کی جانب سے ہلمند میں فوجی بیس پرحملہ کیاگیاتھا،خودکش حملےمیں 18 سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےتھے۔
افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے ایک دوسرے کے قیدیوں کی رہائی کے باوجودافغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News