کوروناوائرس کےسب سےزیادہ کیسزوالےملکوں کی فہرست میں روس تیسرےنمبرپرآگیاہے،جبکہ پہلےپرامریکااوردوسرے پر اسپین ہیں۔
روس میں ایک دن میں کوروناوائرس کے11 ہزار 565 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوروناوائرس کےکیسزکی مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 344 تک جاپہنچی ہے۔
روس کےدارالحکومت ماسکومیں بدترین صورتحال ہے،شہرمیں اب تک 1 لاکھ 15 ہزارکیسزکی تصدیق ہوچکی ہے،جبکہ روس میں کوروناوائرس سے 94 مزیداموات کےبعدمجموعی تعداد 2009 ہوگئی ہے۔
امریکامیں کوروناوائرس سےاب تک 80 ہزار 787 افرادہلاک ہوچکےہیں جبکہ اس سےبیمارہونےوالوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 638 ہوچکی ہے،جبکہ 2 لاکھ 56 ہزار 336 کورونامریض اب تک شفایاب ہوچکےہیں۔
اسپین میں کوروناکےاب تک 2 لاکھ 64 ہزار663 مصدقہ متاثرین سامنےآئےہیں جبکہ اس وباسےاموات 26 ہزار 621 ہوچکی ہیں۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ سےزائدہوچکی ہے،جبکہ اس سےہلاکتیں 2 لاکھ 85 ہزارکےقریب پہنچ چکی ہیں۔
دنیابھرمیں سے47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 14 لاکھ 93 ہزار 401 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔
چین جہاں دنیامیں کوروناکاپہلا کیس سامنےآیا تھا وہاں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد 82 ہزار 918اوراس سےاموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
