پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کراچی سے ڈی این اے کےسیمپل لے کر لاہورپہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹراشرف کے مطابق جاں بحق 52 افراد اور ان کےعزیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر اشرف کے مطابق ڈی این اے رپورٹ بدھ کے بعد جاری کرنا شروع کردی جائےگی۔
ادھر جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق 67 افراد کے اہل خانہ نے ڈی این اے کے لیے نمونے دے دیے ہیں جب کہ دیگر شہروں سے اہل خانہ کے نمونے بھی تاخیر سے ملے ہیں۔
جامعہ کراچی کا کہناہے کہ اب بھی جو اہل خانہ ڈی این اے کے لیے نمونے دینا چاہیں تو وصول کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
