
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نےکہا ہے کہ دنیا کو اس وقت رحم دلی کی ضرورت ہے، جو لوگ پہلے ہی عطیات دے چکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ پسماندہ لوگوں کی مزید مدد کریں۔
ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’ہم جیسے لوگوں کے لیے یہ لاک ڈاؤن اب صرف دو ہفتوں کا ہے، لیکن بیشتر لوگ ایسے ہیں جن کے لیے یہ صرف دو ہفتوں تک محدود نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دو ہفتوں کے لیے اگر کھانا نہیں ہے، تو اس کے کمانے کا ذریعہ بھی نہیں ہے۔
For some of us it might be just two more weeks of lockdown but for a lot of ppl this isn’t going to be ‘just two weeks’.it means no food for 2 weeks and no means of earning it.pls spare a thought and donate whatever u can even if u have already donated.the world needs kindness❤️
— Sania Mirza (@MirzaSania) May 2, 2020
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گھر پر رہیں اور عبادات کرتے رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News