
لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید دکانیں سیل کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نےشہرمیں احتیاط نہ کرنے پر 564دکانوں کو سیل کرکے 10 دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا۔
ضلعی انتظامیہ لاہور نے گزشتہ روز ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تحصیل کی سطح پر دکانوں کے سیل کرنے کی رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق تحصیل سٹی میں 342 تحصیل کینٹ میں 64 تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 111 تحصیل شالیمار میں 15جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 32 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 10 دکانداروں کوحراست میں لیا گیا۔
ڈی سی او کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News