
پنجاب حکومت نے اوبر اور کریم ٹیکسی سروس بھی کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اوبر کریم چلانے کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے جس کے مطابق لاہور میں اوبر اور کریم شہر میں ٹیکسی چلا سکیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ٹیکسی کے اندر سینی ٹائرز لازمی موجود ہوگا، ٹیکسی میں اضافی ماسک موجود ہوگا۔
ایس او پیز کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کے لئے فیس ماسک اور دستانے پہننا لازم ہوگا، ٹیکسی میں سوار ہونیوالے مسافروں کیلیے فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حکومتی احکامات کے مطابق اوبر کریم کے ڈرائیور عقبی سیٹ پر دو سواریاں بٹھائیں گے۔
ایس او پیز کے تحت کھانسی اور نزلہ و زکام کی شکایت والے مسافروں کو ٹیکسی میں سوار کرنے سے گریز کریں گے۔
واضح رہے کہ نجی کمپنیوں کو ٹیکسی سروس شروع کرنے کی حتمی اجازت وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News