
افغان دارالخلافہ کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کا کہناہے کہ بم دھماکہ کابل کے ایک اسپتال کے قریب ہوا۔جہاں140 افراد جن میں اسٹاف کے لوگ شامل تھےاسپتال میں موجود تھے۔
دوسری جانب صوبہ ننگر ہار میں خود کش بمبار نے جنازے پر حملہ کردیا۔ دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تاہم ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد پتہ نہیں چل سکی۔
کابل میں بم دھماکے کےواقعےمیں 2 بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ کرنے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News