
پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا، مختلف علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا، وہاڑی، میلسی، لڈن، گگو منڈی سمیت مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس، مکئی، دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
محکمۂ زراعت پنجاب نےوہاڑی کے تمام متاثرہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کیلئے اسپرے کروایاہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمےکے لیے تمام وسائل کی ترسیل کردی گئی ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کے مطابق محکمۂ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں انسکٹیسائیڈ اسپرے کروا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News