Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے کی سیاست کر رہے ہیں

Now Reading:

ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے کی سیاست کر رہے ہیں
fayyaz

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت اشتہاری نواز شریف اور خودساختہ روپوش شہباز شریف کو بچانے کے لیے الزام تراشیوں میں لگی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےترجمان ن لیگ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چینی کمیشن کی رپورٹ ن لیگی قیادت کی سیاست پر کالا دھبہ بن کر سامنے آئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ 2017  میں عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 100 ڈالر فی ٹن زائد تھی لیکن شاہد خاقان عباسی نے آل شریف کو خوش کرنے کے لیے 20 ارب کی صورت میں تاریخی سبسڈی دی۔

 وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی صورت میں ن لیگی قیادت کی سیاست اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑ گئی ہیں،آلِ شریف منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور کرپشن کی صورت میں ٹی ٹی کی سیاست کر رہی ہے۔

Advertisement

ن لیگی ترجمان چیخنے چلانے اور دشنام طرازی کی صورت میں ٹاں ٹاں کی سیاست کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کورونا وائرس کے باعث مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سستی روٹی اور آٹا سبسڈی کے نام پر عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے شوباز شریف تھے،سب جانتے ہیں حمزہ شہباز پولٹری مافیا کے ذریعے اپنی جیبیں بھرتے رہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر